تھانوں کی تعمیر تاخیرکا شکار ,فنڈز درکار

5 Dec, 2020 | 06:04 PM

Raja Sheroz Azhar

(علی ساہی ) تھانوں کی تعمیر تاخیرکا شکار ہوگئی، لاہور کے 8 تھانوں سمیت پنجاب بھر کے70 تھانے مکمل کرنے کے لئے 1ارب 20 کروڑ کےفنڈز درکار ہیں۔
 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رواں سال تمام تھانے مکمل کرنے کے لئے حکومت سے فنڈزکی فراہمی کیلئے سمری بھجوانے کافیصلہ کیا ہے،پچھلے کئی کئی سالوں سے تھانے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مکمل نہیں ہوسکے۔لاہورکے لیاقت آباد،گلشن راوی ،فیکٹری ایریا،یکی گیٹ ،لوہاری گیٹ سمیت 8 تھانے زیرتعمیرہیں۔

تھانوں کی عمارتیں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو لاکھوں روپے کرائے کی مد ادا کرنے پڑ رہے ہیں،گزشتہ سال بھی حکومت سے فنڈزمانگے گئے تھے لیکن اجرا نہ ہوسکا تھا۔رواں سال فنڈزکے اجراسے اگلے سال تک تھانوں کی عمارتیں مکمل کرلی جائیں گی۔

مزیدخبریں