شاہین عتیق: مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ سر پر کفن پہن کر میدان میں ہے ہمارے استعفے تیار ہیں جب پی ڈی ایم مانگے گی پیش کر دیں گے۔
منشیات کیس پیشی کے موقع پر رانا ثنا اللہ نے کہا مجھے گرفتار کرنے کے بعد فیصل آباد میں تمام منشیات فروشوں پر دباو ڈال کر میرے خلاف بیانات لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی ان کو نصیب نہیں ہوئی، انہوں نے کہا رانا ثنا اللہ سگریٹ تک نہیں ہیتا منشیات کہاں فروخت کرتا ہو گا۔
انہوں نے کہا ارشد ملک فوت ہو گے اب انہیں ارشد ملک جیسا جج کوئی اور نہیں ملے گا، اب کوئی جج ان کے دباو میں آنے کو تیار نہیں نیب انتقامی کارروائی پر ہے پہلے الزام لگایا کہ میرے دو ارب آسٹریلیا میں ہیں وہ نہ ملے تو اب الزام لگایا گیا کہ اب 40 کروڑ پر آگئے ہیں۔
آیک روپے کی پوشیدہ جائیداد اور اکاؤنٹ سامنے نہیں لا سکے میں نے تمام اثاثے ایف بی آر میں ڈکلئیر کر رکھی ایک کیس میں کہتے ہیں کہ منشیات سے اثاثے بنائے جبکہ دوسرے مقدمے میں کرپشن کے زریعے اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا اب مینار پاکستان بھرے گا ملک بھر سے لوگ پہنچیں گےعمران نیازی کو ہم نہیں چھوڑیں گےجیل میں ڈالیں گے اور ہر چیز فراہم کریں گے صرف ایک چیز کے علاوہ انہوں نے کہا جہاں جلسہ ہو جاتا ہے تو کہتے ہیں کورونا ہے جلسے کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔