مریم نواز خواتین سینیٹرز اور ارکان اسمبلی پر برس پڑیں‎

5 Dec, 2020 | 01:45 PM

Shazia Bashir

(عمرا سلم) لاہور جلسہ کامیاب کروانے کیلئے مریم نواز متحرک ہو گئیں، (ن) لیگ کی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد لانے کا ہدف دیدیا، مریم نواز کا خواتین ارکان کی کارکردگی پر بھی اظہار برہمی، بولیں جو کام نہیں کرے گی، وہ گھر جائے گی، ہر رکن سو سو خواتین ساتھ لائے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز خواتین سینیٹرز اور ارکان اسمبلی پر برس پڑیں، ذرائع کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے خواتین رہنماوں سے ہونیوالی میٹنگ میں واضح کیا کہ جو خواتین رہنما کام نہیں کرتی اور صرف سیلفی گروپ ہیں، ان کے بارے میں جانتی ہیں اور اب ایسے کام نہیں چلے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ خود تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالےسے مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور جو کام نہیں کرے گی وہ گھر جائے گی اور آئندہ الیکشن میں اسے ٹکٹ نہیں ملے گا، چاہے انہیں اس حوالے سے شہباز شریف سے خود بات کیوں نہ کرنا پڑے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ آج اکیلی اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے کام کر سکتی ہیں تو آپ خواتین کیوں نہیں کر سکتی؟۔ انھوں نے کہاکہ جن خواتین رہنماؤں نے پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا لسٹ ان کے پاس آ چکی ہے لیکن ان کو احساس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواتین سینیٹرز اور ارکان اسمبلی میں جلسہ گاہ میں حاضری لگائی جائے گی ، ہر رکن سو سو خواتین اپنے ساتھ لائیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں