پنجاب حکومت نے نئے منصوبوں کی شرح کم کردی

5 Dec, 2020 | 11:44 AM

Shazia Bashir

 (علی رامے) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں نئے منصوبوں کی شرح کم کردی، نئے مالی سال 2021-22 میں صرف 30 فیصد ہی نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، آئندہ نئے مالی سال میں پنجاب حکومت 70 فیصد جاری منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جس پر تیزی سے کام بھی جاری ہے، لیکن پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں پنجاب حکومت نے مالی نے مالی بحران کو مدنظر رکھتے ہو ئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی شرح کم کردی جائے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال 2021-22 میں صرف 30 فیصد ہی نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، آئندہ نئے مالی سال میں پنجاب حکومت 70 فیصد جاری منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرے گی، جبکہ آنیوالے مالی سال میں بھی زیادہ تر ترجیح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو دی جائے گی، تاکہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں پہلے سے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں