(سٹی42) عصر حاضر میں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال بڑھ چکا ہے ، گوگل کی ایک اہم ترین ایپ جو کسی بھی نامعلوم جگہ کے بارے آپ کوبتاسکتی ہے آج کل کافی مقبول ہے کیونکہ کسی بھی ملک میں جانے والے تارکین وطن اس سے فائدہ اٹھاتے اپنی مطلوبہ جگہ پر باآسانی پہنچ جاتے ہیں، گوگل میپس نےاب ایک نیا فیچر متعارف کرایا جو کہ مزید مددگار ثابت ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ کے اس تیزرفتار دور میں دنیا بھر میں تقریباً90 فیصد لوگ گوگل میپ سے مستفید ہورہے ہیں کیونکہ کسی بھی نامعلوم جگہ پر جانے کے لئے گوگل میپ اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اندرون، بیرون ممالک آنے اور جانے والے مسافروں کی رہنمائی میں ایک معاون کا کردارادا کرتا ہے،انسان میلوں، گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرکے مطلوبہ جگہ پر پہنچ جاتا ہے، گوگل میپس نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا اور انتظامیہ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ فیچر بھی اہم ثابت ہوگا۔
سٹریٹ ویو گوگل سرچ اور گوگل میپس کا ایک بہت کارآمد فیچر ہے جو لوگوں کو راستوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس ایپ میں تبدیلی کرتےنئی اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون سے سٹریٹ ویو تصاویر کو اس اپلیکشن کا حصہ بناسکیں گے۔اس عمل کے ذریعے صارفین تصاویر کھینچ کر گوگل سٹریٹ ویو میں شائع کرسکتے ہیں۔اس نئے فیچر سےٹورنٹو، نیویارک، آسٹن، نائیجریا، انڈونیشیا اور کوسٹاریکا کے صارفین مستفید ہوسکیں گے بعدازاں دیگر خطوں کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
گوگل انتظامیہ کا کہناتھا کہ صارفین تیار کیا گیا ڈیٹا اس وقت استعمال کیاجائے گا جب اس مخصوص علاقے کا سٹریٹ ویو ڈیٹا کمپنی کے پاس نہیں ہوگا۔اس فیچر کو بیٹاورژن کی شکل میں کئی ماہ سے آزمایا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صارفین سٹریٹ ویو تصاویر جمع کراسکتے تھے مگر اس کے لیے خصوصی 360 ڈگری کیمرا استعمال کرنا پڑتا تھا جبکہ نئے فیچر کے لیے بس عام فون کیمرے کی ضرورت ہوگی۔نئے جدید فیچر میں تصاویر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور لوگوں کے چہرے مدہم کردیئے ہوں گے۔