ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ ساتھیوں کے کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی

 رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ ساتھیوں کے کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شاکر حسن نے منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ اور دیگر پانچ ساتھیوں کے کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت میں متفرق درخواست پر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق  سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شاکر حان کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے گواہوں کے بیانات فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اپنے دلائل مکمل کیے ۔

عدالت میں وکلا کی بحث کے دوران رانا ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی گرفتاری کے بعد اے این ایف نے فیصل آباد میں میرے خلاف گواہ بلاے ان کو میرے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے دباو کے باوجود میرے بارےمیں کچھ نہیں کیا۔ عدالت میں اعظم نذیر تارڑ کے دلائل مکمل ہوے تو عدالت نے پراسکیوٹر کو کہا کہ اگر اپ کے پاسگواہوں کے بیان ہیں تو دے۔

دیں کوئی اعتراض ہے اس پر پراسکیوٹرنے کہا کہ اے این ایف نے اس کیس میں سپیشل پراسکیوٹر مقرر کرایا ہےوہ ہی اس سوال کاکواب دیں گیے۔اس پر عدالت نے کاررواائی دو جنوری تک ملتوی کر دی اور اہندہ۔سپیشل پراسکیوٹر کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer