سمن آباد، نواب ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیزوارداتیں

5 Dec, 2020 | 10:46 AM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام) نواب ٹائون کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کر دیا۔سمن آبادمیں 40سالہ جاوید نامی شخص کےسر میں گولیاں مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کر دیا،فائرنگ کا واقعہ ویلنشیاء روڈ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق بلال پر اس کے بہنوئی نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی۔ بلال کا اپنے بہنوئی سے چارہ ڈالنے پر جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے کے دوران بہنوئی نے بلال پر پستول سےگولی ماردی۔

ملزم خود ہی بلال کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ لاش کو پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردیاگیا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ ملزم تاحال فرار ہے۔

دوسری جانب سمن آبادکے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جہاں 40سالہ جاوید کے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی جن کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ وہیں پھینک کرفرارہوگئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ایس پی اقبال ٹاؤن عبدالوہاب نے جائےوقوعہ کادورہ کیا، واقعےکی تمام پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول اور گولیوں کے خول بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہری کا قتل دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کےمطابق شیخ زیدہسپتال آنے والے2زخمیوں ثاقب اورعبدالباری سےبھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی عبدالوہاب کاکہناتھا کہ ملزمان کوجلدگرفتارکر کےقانون کےکٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔

مزیدخبریں