مساجد کو کسی صورت بند نہیں کریں گے: عمران خان

5 Dec, 2020 | 10:32 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

وزیر اعظم آفس  کے مطابق عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے علما اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔ پیر نورالحق قادری نے وزیر اعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے، ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہے جس میں سے 3 لاکھ 50 ہزار 305 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مقامی حکومت کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی اور اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، سول سرونٹس کے لیے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہوجائے گا، جو غلط کام کرے گا، اس کا تبادلہ نہیں ہوگا نوکری سے فارغ کیا جائے گا، سٹیزن پورٹل کا قیام مدینہ کی ریاست کی طرف بہت بڑا قدم ہے، ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے، عوام کے اختیارات بڑھیں گے، بیوروکریسی کے معیار اوپر جائیں گے

مزیدخبریں