"پاکستان ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے"

5 Dec, 2019 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے پاکستان ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے جو دنیا کو بدل رہا ہے، مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

لاہور الحمرا میں ایڈ ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ آج کے دورمیں مختلف ذرائع ابلاغ کام کررہے ہیں، مقابلے کی فضا ہے بعض اوقات جعلی خبریں بھی چل جاتی ہیں، اخبارات میں خبروں کی بجائے زیادہ ترآرا ہوتی ہیں، ڈیجیٹل کے دور میں جھوٹی خبریں روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان 20 کروڑ آبادی کے ساتھ نہ صرف ایک بڑی مارکیٹ ہے بلکہ سیاحتی اعتبار سے بھی بڑا ملک ہے، شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کمال ہے، پاکستان سیاحوں کے لیے محفوظ اور پرکشش ملک ہے۔ توقع رکھتے ہیں کہ غیرملکی مندوبین واپس جاکر پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرینگے۔

صدر مملکت کاکہنا تھا کہ آج کل ایڈورٹائزنگ میں منی بیک کا لفظ متاثر کن ہے، رقم کی واپسی کی ضمانت کسی بھی شعبہ میں ضروری ہے۔

مزیدخبریں