سعید احمد: انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس مشتاق احمد مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی آئی جی ریلوے پولیس شہزاد اکبر نے آئی جی ریلوے پولیس مشتاق احمد مہر کا استقبال کیا۔
نئے تعینات آئی جی ریلوے پولیس کی سنٹرل پولیس آفس آمد پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزاد اکبر نے گلدستہ پیش کیاجبکہ ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی ریلوے کو سلامی پیش کی۔ سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل کو محکمانہ امور کے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، نئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک ہراہلکارکو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔