(زین مدنی) اداکار احد رضا میر نے اپنی اور اداکارہ سجل علی کی ترکی میں شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ روز معروف اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں جب احد رضا میر سے ترکی میں ان کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اِس پر کیا بولوں، یہ سب خبریں جھوٹی ہیں، میری طرف سے کوئی بھی ایسا بیان نہیں آیا جس میں، میں نے یہ کہا ہو کہ میں اور سجل علی ترکی میں شادی کریں گے، لوگ سوشل میڈیا پر ہماری شادی کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، شادی ضرور ہوگی لیکن ترکی میں ہوگی، یہ جھوٹ ہے، میں نے موبائل اٹھایا اور جیسے ہی سوشل میڈیا استعمال کرنے لگا تو دیکھا کہ لوگوں نے پوسٹ شیئر کی ہوئی ہیں کہ احد اور سجل اگلے سال ترکی میں شادی کر رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف ادکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی منگنی رواں سال 6 جون کو ہوئی تھی