اربن اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

5 Dec, 2019 | 01:32 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ ، دیہی کے بعد اربن اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، ورلڈ بینک پنجاب حکومت کی مالی معاونت کرے گا۔

ورلڈ بینک کا وفد منصوے کا جائزہ اور متعلقہ اداروں سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا، ورلڈ بینک کا وفد لینڈ ایڈمنسٹریشن سپیشلسٹ مسٹر ڈونگ کیو کیواک کی سربراہی میں لاہور پہنچا، منصوبے کا مقصد اربن اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنا، مینجمنٹ سسٹم بنانا پبلک پراپرٹی کے نقشہ جات آن لائن کرنا ہے تاکہ فردوں اور انتقالات کے حصول کو آسان بنایا جا سکے۔

ورلڈ بینک کا وفد اربن یونٹ، محکمہ ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور پی اینڈ ڈی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا دورہ کرے گا اور منصوبے کا جائزہ لے گا۔

مزیدخبریں