ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی سے محروم دیہاتوں کو سولر پر منتقل کرنے کا ماڈل تیار

بجلی سے محروم دیہاتوں کو سولر پر منتقل کرنے کا ماڈل تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بجلی سے محروم دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں ابتدائی طور پر لاہور، چولستان، ڈی جی خان، تھل اور راجن پور کے بجلی سے محروم دیہاتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا ماڈل تیار کیا گیا جس سے تقریباً تین لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیر تونائی اختر ملک کا کہنا ہے کہ پروگرام پر تین سو ملین خرچ آئے گا، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پروگرام کی منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا، اپریل تک پروگرام قائداعظم سولر کمپنی یہ پروگرام مکمل کر لے گی

Sughra Afzal

Content Writer