(فہد بھٹی) شہریوں کے لیے ڈبل ہیلمٹ کے بعد ایک اور اذیت، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کے بغیر سواری کو اتارنے کی تجویز۔
ڈبل ہیلمٹ کی اذیت کے بعد شہریوں کے لیے ایک اور تجویز ٹریفک پولیس کی جانب سے پیش کر دی گئی ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار بنا ہیلمٹ کے دوسری سواری کو اتار کر بس میں بٹھایا جائے گا۔ جس کے لیے سی ٹی او نے مال روڈ پر اضافی بسیں چلانے کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے، ٹریفک پولیس کی اس تجویز پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں مزید اذیت دی جارہی ہے۔
اگر موٹر سائیکل پر سوار دوسرے شہری کو اتار دیا جائے گا تو انھیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، موٹر سائیکل ایک مڈل کلاس کی سواری ہے اور ٹریفک کے تمام قوانین موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہی بنائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سی ٹی او لیاقت علی ملک اپنی تجویز پر نظر ثانی کریں۔