برائلر گوشت کی قیمت میں سات روپے مزید کمی

5 Dec, 2018 | 05:21 PM

Shazia Bashir

(توقیر اکرم) برائلر گوشت کی قیمت میں سات روپے مزید کمی ہوگئی، برائلر گوشت 248 جبکہ زندہ برائلر 171 روپے کلو فروخت میں ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری برائلر کی قیمتوں میں کمی پر خوش ہیں مگر ساتھ ہی قیمت مزید کم کرنے کا مطالبہ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کا پابند کرنے اور من مرضی کے دام بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی کہا ہے۔

مزیدخبریں