(سٹی 42) ٹھوکر نیاز بیگ پر پنجاب کے کسانوں کا احتجاج بھنگڑا شو میں بدل گیا۔ مظاہرین کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب بھر کے کسان ٹھوکر نیاز بیگ پر گزشتہ روز سے سراپا احتجاج ہیں, منچلے نوجوان کسانوں نے آج احتجاج کے دوران ڈھول کی تھاپ پر ایسا بھنگڑا ڈالا کہ دیکھنے والے داد دیئے بنا نہ رہ سکے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسان پس چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سےان کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جارہے، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔
کسانوں نے یوریا اور ڈی اے پی کھاد پرانے ریٹ پر دینے، کسان مارکیٹ کے قیام اور زرعی پالیسی میں کسان اتحاد کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسانوں پر جھوٹے پرچے فوری ختم کیے جائیں، گنے اور گندم کی قیمت کا اعلان کیا جائے۔