(درنایاب) ایل ڈی اے نے 4 پٹرول پمپ سائٹس 5 کروڑ 11 لاکھ جبکہ 11 کمرشل پلاٹس 36 کروڑ 1 لاکھ روپے میں نیلام کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے زیر اہتمام کمیونٹی کمپلیکس نیو مسلم ٹاؤن میں کمرشل پلاٹوں اور پٹرول پمپس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ نیلامی میں ایل ڈی اے سکیموں کے بتیس کمرشل پلاٹ ،جوہر ٹاؤن ، مصطفی ٹاؤن ، تاجپورہ ، جوبلی ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹیشن کے پلاٹ بھی رکھے گئے ہیں ۔جبکہ نیلامی میں سبزہ زار، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن کے پٹرول پمپس کے حقوق کرایہ داری کی بھی نیلامی ہوئی۔
ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے ممبران ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد، معظم رشید، خواجہ توقیر ، احمد ممتاز ، خرم یعقوب و دیگر افسران نے نیلامی کی نگرانی کی۔