لاہور میں پولیس ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

5 Dec, 2018 | 09:23 AM

Sughra Afzal
لاہور میں پولیس ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
لاہور میں پولیس ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

(عرفان ملک) ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اب ہوگی ناکوں پر خواتین کی بھی چیکنگ، لاہور میں پہلی بار خواتین اہلکاروں پر مشتمل ناکے لگانے کا فیصلہ کیا گیا، خواتین اہلکاروں کو ابتدائی طور پر شہر کے داخلی اور خارجی ناکوں پر تعینات کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق اکثر یہ شکایات مل رہی تھیں کہ ناکوں پر خواتین اہلکاروں کو چیک کرنے کے لیے کوئی مناسب انتظامات موجود نہیں اور اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر شہر کے تیرہ مقامات پر خواتین اہلکار ناکے لگائے جائیں گے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنے کا مقصد مشتبہ خواتین کی تلاشی ہے، ہر ناکے پر پردے کے لیے علیحدہ کیبن بھی بنائے جائیں گے۔ ناکے پر ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبل تعینات ہوں گی۔

مزیدخبریں