(بسام سلطان): گنگارام ہسپتال کے فاطمہ جناح بلاک کی لفٹیں کئی ماہ سےبند پڑی ہیں جس کے باعث امراض قلب اور نفسیات کے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گنگارام ہسپتال کے فاطمہ جناح بلاک کی توسیع کے لئے تعمیراتی کام کو کئی ماہ گزر گئے۔ تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے امراض قلب اور نفسیات کےعلاج کیلئے آنے والے مریضوں کو بغیر لفٹ بالائی منزلوں پر جانا پڑتا ہے۔ لواحقین اپنی مدد آپ مریضوں کو ویل چیئر کے ذریعے بالائی منزلوں پر لے جانے پر مجبور ہیں۔ بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر ای سی جی اور ایکو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ لفٹیں چالو نہ ہونے سے مریض پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
مریضوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور منصوبے کو مکمل کر کے لفٹیں جلد فعال کرے۔