(درنایاب): کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی پر میگا پراجیکٹ کی تعمیر کا منصوبہ، وزیراعلی پنجاب نے میگا ٹاور، کمرشل و کنونشنل بلڈنگ کے مجوزہ پلان کی اصولی منظوری دے دی۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہد اختر زمان نے کوٹ لکھپت منڈی کی ایک سو تیس کنال اراضی پر میگا پراجیکٹ پر چند روز قبل وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی تھی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹیپا منصوبے کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ رکھے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو کنسلٹنٹ سے تجویز کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ون مظہر حسین خان کا کہنا ہے کہ ٹیپا نے منصوبے کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
مظہر حسین خان کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے 130 کنال اراضی پر میگا ٹاور، کنونشنل سنٹر، پارکنگ پلازہ، ہوٹل اور سپورٹس کمپلیکس تجویز کیا تھا۔ بین الاقوامی فرمیں 21 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔
مظہر حسین خان کا کہنا ہے کہ منصوبہ بین الاقوامی نوعیت کا ڈیزائن کیا جائے گا جس کی پلاننگ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی اصولی منظوری دی ہے۔