لاہور بار کے 13 جنوری کو انتخابات، اُمیدواروں کا جوش و خروش عروج پر

5 Dec, 2017 | 01:42 PM

(شاہین عتیق): لاہور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات تیرہ جنوری کو ہونگے۔ انتخابات میں 38 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدارت کی نشست پر ملک ارشد اور عاصم چیمہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار کے سالانہ انتخابات تیرہ جنوری کو سیشن کورٹ میں ہونگے۔ انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی حامی امیدواروں کا جوش وخروش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے، وکلاء نے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی۔

صدارتی امیدوار عاصم چیمہ اور ملک ارشد نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں امیدواروں کا کہنا ہےکہ وہ کامیابی کے بعد وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔ 

۔ 38امیدوار مختلف سیٹوں پرالیکشن لڑیں کریں گے۔ اس بار کینٹ کورٹ سے بھی چھ امیدوار کھڑے ہوں گے۔ امیدواروں کا کہنا ہے وکلاء کے مسائل حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ 

لاہور بار کی موجودہ کابینہ کی جانب سے ایک دو روز تک الیکشن کمیشن کے نام کا اعلان کر دیا جائےگا۔ جس کے بعد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

مزیدخبریں