ڈی ای او ایجوکیشن کا خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنیوالی بسوں کا معائنہ

5 Dec, 2017 | 12:34 PM

(جنید ریاض ): ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ نے گلبرگ منی مارکیٹ میں خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی بسوں کا معائنہ کیا اور بس پر سوار خصوصی بچوں سے سوال جواب کیے۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فار اسپیشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ نے خصوصی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی بسوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ شہزاد ہارون بھٹہ نے بس پر سوار خصوصی بچوں سے سوال جواب کیے اور بچوں کو بس میں اطمینان سے بیٹھنے کی ہدایت کی۔

شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر خصوصی بچوں کی بسوں میں پولیس کانسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کنڈیکٹرز کو خصوصی بچوں سے شفقت سے پیش آنے کیلئے تربیت دی جا رہی ہے، بچوں سے بدسلوکی کرنے والے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں