شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا، ٹریفک جام

5 Dec, 2017 | 11:29 AM

(ناصر علی ): کینال روڈ پر شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا، جس کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کی غفلت سے شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس  کے نیچے ٹرک پھنس گیا، ٹرک پھنسنے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انڈر پاس کی خوبصورتی بھی ٹرک پھنسنے سے خاصی متاثر ہوئی۔30 منٹ کی مشقت کے بعد ٹرک ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک کو انڈر پاس سے نکال لیا جس کے بعد ٹریفک معمول کے مطابق چل پڑی۔

مزیدخبریں