ساڑھے چار سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی : شہباز شریف

5 Dec, 2017 | 10:28 AM

 (عمر اسلم): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اتحاد کی قوت سے سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے۔ ساڑھے چار کے دوران صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہر شعبہ میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے۔ کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا ہے۔ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزید  کہا کہ ملک کسی صورت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہے۔

مزیدخبریں