ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت

5 Dec, 2017 | 09:47 AM

گلبرگ (درنایاب): شہر میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ واسامیں کائیلان، البیراک اور مٹیٹو کے اشتراک سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔

 آئی ایل ایف اور گرانٹ تھرونٹن کے اشتراک کو کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا۔ کنسلٹنٹ ایک سال میں منصوبے کی تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ واسا کنسلٹینسی کی مد میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے فیس ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ کائیلان، البیراک اور مٹیٹو نے ساڑھے چار سو کیوسک کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے بڈ جمع کرا رکھی ہے۔ واسا کو شہر میں پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کئے تین انٹرنیشنل گروپ کے اشتراک سے بڈ موصول ہوئی تھی۔

مزیدخبریں