کے الیکٹرک کا جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کا اعلان

5 Aug, 2024 | 11:41 PM

 اشرف خان : کے الیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کا اعلان کردیا ۔ 

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرح جولائی اگست میں واجب الادا ہونے والے بلوں کی آخری تاریخ میں 10 دنوں کی توسیع کر دی۔ جس کے بعد لیٹ پیمنٹ سر چارج کے ساتھ اپنے بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو بھی سہولت دی جائے گی، جبکہ لیٹ پیمنٹ سرچارج اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کردی جائے گی ۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں دس روز توسیع کا اعلان کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں