فاطمہ خان : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔مردوبچوں سمیت خواتین کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے ۔خواتین نے سبز چوڑیوں اورمیچنگ جیولری کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا۔ خواتین کہتی ہیں سبز ہلالی پرچم کےرنگ جیسا لباس اور چوڑیاں پہن کر آزادی کی خوشیاں منائیں گے
اگست کامہینہ شروع ہوتےہی ہرچیز سبز ہلالی پرچم کےرنگ میں رنگ گئی۔بازارہوں یامالز جگہ جگہ پرچموں کی بہارنظرآتی ہے۔ سبز ہلالی پرچم کےرنگ جیسے لباس اوردیگر اشیا کےسٹالز بھی سج گئےہیں۔مردہوں یابچےیاپھرخواتین سبھی جشن آزادی منانےکیلئےپرجوش ہیں۔ خواتین بھی آزادی کا جشن منانےکیلئےخریداری میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔
دکاندار کہتے ہیں مہنگائی ہے، لیکن اس کےباوجودشہری مختلف اشیاکی خریداری کیلئےبازاروں کا رخ کررہےہیں۔