ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ میں ہنگاموں کے سبب بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورہ میں تاخیر

Pakistan Cricket Board, City42, Bangladesh A Team, Pakistan Cricket, Dhaka Revolt, Dhaka protests
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈھاکہ میں اچانک حکومت کی تبدیلی اور پرتشدد ہنگاموں نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے پاکستان دورہ میں تاخیر کروا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اب  بنگلہ دیشں کی  اے ٹیم دو روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی۔ بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث بنگہ دیش ٹیم وقت پر نہیں پہنچ سکے گی۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ کی اے ٹیم کو پرسوں بدھ کے روز اسلام آباد پہنچنا تھا اب اس شیڈول مین دو روز کی تاخیر کے بعد ٹیم جمعہ کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  سے رابطے میں ہیں۔ بنگہ دیش اے ٹیم کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
بنگہ دیش اے ٹیم  پاکستان میں 2  چار روزہ  میں اور 3  ون ڈے میچز کھیلے گی۔