بسام سلطان: ؛ڈاکٹر شاہد منیر چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا ،راوی شہر میں’نالج سٹی‘کا بننا قابل تعریف عمل ہے۔چیئرمین روڈا بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ راوی شہر میں عالمی معیار کی یونیوسٹیاں نہ صرف اعلی تعلیم کا باعث بنیں گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط کریں گی ۔
تقریب میں مفاہمتی یاداشت پربرگیڈیئر(ریٹائرڈ) منصور جنجوعہ سی او او نے روڈا کی جانب سے جبکہ ایچ ای سی کی طرف سے ڈاکٹر شاہد منیرنے دستخط کئے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے منصور جنجوعہ نے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے، روڈا ایریا میں اپنے کیمپس بنانے کیلئے برطانیہ کی 5یونیورسٹیاں ہمارے ساتھ آن بورڈ ہیں جبکہ چین کی 2یونیورسٹی نے بھی راوی شہر میں اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر شاہدمنیر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ راوی شہر میں’نالج سٹی‘کا بننا قابل تعریف عمل ہے ہم اس جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ ہم روڈا ایریا میں مختلف ملکوں کی یونیورسٹی فرنچائز کو ہرسطح کا تعاون فراہم کرینگے ان کیساتھ الحاق پالیسی کومزید بہتر بنایا جائیگا ۔ تقریب میں کاشف قریشی، راؤ مظفر، عبد الوحید خان، نوید ریاض، علی تہاور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے علاوہ نعمان احمد ،عابد لطیف سندھو،فاطمہ علی خان ڈائریکٹرزبھی شریک ہوئیں