رانا اظہر : وزیراعلیٰ پنجاب جشن آزادی ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ۔
ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں آج افتتاحی میچ کھیلا گیا ۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور 32ٹیمیں شامل ہیں، فائنل میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ افتتاحی میچ واہگہ زون اور راوی زون کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا گیا ۔
وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھرکا کہنا ہے کہ جشن آزادی شایان شان سے منانے کیلئے سپورٹس سرگرمیاں جاری ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئےہیں ۔
ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے اس موقع پر کہا کہ جشن آزادی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، سپورٹس ایونٹس کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی منعقد کی جارہی ہیں، 17لاکھ سے زائد کی انعامی رقم بھی دی جائے گی ۔