ثمرہ فاطمہ : جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف صفائی ٹھیکیدار انجم صدیق کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے غنڈہ گرد مافیا نامنظور کے نعرے لگائے۔
جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے صفائی ٹھیکدار انجم صدیق کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا صفائی کے ٹھیکیدار انجم صدیق نے شعبہ فنانس پر صبح دھاوا بولا، توڑ پھوڑ کی اور سکیورٹی آنے پر ڈاکٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گیا۔
دس سال سے انجم صدیق نے جناح ہسپتال میں قبضہ جمایا ہوا ہے۔ یہ کرپشن کا مہرہ ہے، ہسپتال کی املاک کو چوری کرتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا آئی جی پنجاب نوٹس لے کر اس کے خلاف کارروائی کریں۔ اگر چوبیس گھنٹوں میں ایکشن نہ ہوا تو نتائج کی ذمہ دار پولیس ہو گی ۔