ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیا د  رکھ دیا

 وزیر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیا د  رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاجلد کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب ہوئی۔۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔خواہش ہے کہ ہم کھیلوں میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں اسی طرح قومی ٹیم کی بھی تشکیل نو کی جائے،کرکٹ پر بھر پور توجہ دی جائے،صرف اور صرف میرٹ پرکھلاڑیوں کے انتخاب کو مدنظر رکھا جائے۔