ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج بنگلہ دیش میں بھارت کی زیر اثر حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ وہی 5اگست ہے جس میں بھارت نے کشمیر پر غاصبانا قبضہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے خون کی حولی کھیلی انشااللہ کشمیر کو آزادی ملے گی ، اور پاکستان اپنے مسائل کے چنگل سے اور معیشت کی تباہی سے باہر نکلے گا اور عوام کی فتح ہوگی ۔