عثمان خان : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر کہا کہ بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا،حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدو جہد کے نتیجے میں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے ،بنگلہ دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلئے دعا گو ہوں ۔