ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے لاہور میں لٹ جانے والے جرمن سیاح کو معذرت کے ساتھ زرِتلافی بھجوا دیا

Maryam Nawaz, German Tourist Florin Burg, City42 Lahore crime rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں لٹ جانے والے جرمن سائیکل ٹورسٹ فلورین برگ کو نقد مالی امداد فراہم کر کے ان کے نقصان کی تلافی کر دی۔ 

پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کر کے ان سے دو روز قبل ان کے ساتھ ہونے والی واردات پر وزیر اعلیٰ کی طرف سے معذرت کی ۔
سیکرٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ کی جانب سے جرمن سیاح کو 5 لاکھ روپے کا زرِ تلافی پیش کیا۔ 

فلورین برگ نے اس ملاقات میں کہا کہ  حکومت پنجاب اور پنجابی عوام نے  جس طرح میرا ساتھ دیا وہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ 

سیکرٹری داخلہ  نور الامین مینگل نے کہا کہ پاکستان آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں۔ سیاحوں کی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

لاہور میں ڈاکوؤں نے سائیکل سوار جرمن سیاح کو لوٹ لیا
تین اگست کو  لاہور میں دو راہزنوں نے جرمنی سے پاکستان کی سیاحت پر آئے ہوئے سائیکلسٹ فلورین برگ کو  ایک پبلک پارک میں لوٹ لیا تھا۔ وہ اس پارک مین انتظامیہ کی اجازت سے ایک ٹورسٹ ٹینٹ لگا کر  رات کے وقت سو رہے تھے۔ 

پولیس نے فوراً ہی اس شرمسار کرنے والی داردات میں ملوث کم ازکم دو ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا تھا لیکن وہ لوگ اب تک پولیس کے ہاتھ نہیں  آئے۔ اس واردات مین جرمن سیاح خود محفوظ رہے تاہم ان کی نقدی اور سامان لٹ گیا تھا۔  
 اس واقعہ کی جرمنی کے میڈیا میں بھی  خبریں شائع ہوئیں۔
 

 پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو سڑک کنارے ایک عوامی پارک میں لگائے گئے خیمے میں سوتے ہوئے لوٹا گیا۔ 
اس واقعہ کے بعد  لاہور پولیس کے ترجمان آغا احتشام نے ہفتے کے روز ڈی پی اے کو بتایا، ''سائیکل کے ذریعے سیاحت کرنے والا یہ جرمن سیاح محفوظ ہے اور اس کا خیال رکھا جا رہا ہے۔" 

یہ واقعہ جمعے کو نصف شب کے بعد اس وقت پیش آیا، جب 27 سالہ سیاح  فلورین برگ سڑک کے کنارے ایک عوامی پارک میں لگائے گئے خیمے میں سو رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کم از کم دو ڈاکو  جرمن سیاح سے ایک موبائل فون، کیمرہ، ایئربڈز اور 5000 پاکستانی روپے چھین کر لے گئے۔

  مقامی میڈیا نے بظاہر پریشان سیاح کی تصویریں نشر اور شائع کیں، جسے لوٹ مار کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ  ملزمان کی تلاش کے لیے مہم میں کم از کم دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔