یوم استحصال کشمیر  پر ملی رکشہ یونین کی ریلی 

5 Aug, 2024 | 07:03 PM

 ابوبکر ارشاد:ملی رکشہ یونین کی جانب سےیوم استحصال  کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت پنجاب کے صدر رانا شمشاد نے کی.
ملی رکشہ یونین کی ریلی استنبول چوک سے شروع ہوئی جو ریگل چوک پہنچ کر ختم ہوئی، ریلی میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اُٹھا رکھے ہیں.

 ریلی سے خطاب کے دوران پنجاب کے صدر رانا شمشاد کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے، ہم کشمیر کو آزاد کروا کے رہیں گے. رانا شمشاد کا مزید کہنا تھا کہ جو ظلم کرتا ہے اور جو ظلم ہوتا دیکھتا ہے، دونوں برابر ہیں۔

مزیدخبریں