ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کی درخواست واپس کی لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اظہر مشوانی کے والد قاضی حبیب الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے ۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ مغوی حکومت پنجاب کے پاس نہیں ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کر لی اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔