5 اگست کا بھارتی اقدام کشمیری شناخت اور وقار کو مٹانے کی گھناؤنی سازش تھی، سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

5 Aug, 2024 | 06:34 PM

 راو دلشاد:  یوم استحصال کشمیر پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز  نے کہا کہ  5 اگست کا بھارتی اقدام کشمیری شناخت اور وقار کو مٹانے کی گھناؤنی سازش تھی

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہےکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے تنازع کا حل خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہےپاکستانی قوم اللہ تعالی کے حضور مظلوم کشمیریوں اور غزہ کے مسلمانوں کے لئے ہر لمحہ دعاگو ہے

مزیدخبریں