ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر کے ہر مظلوم اور محصور کو سلام؛ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 

مقبوضہ کشمیر کے ہر مظلوم اور محصور کو سلام؛ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ مقبوضہ کشمیر کے ہر مظلوم اور محصور کو سلام

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہےکہ مقبوضہ کشمیر کی ماوں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر ؤ استبداد کی نئی مثال قائم کی ۔دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟

بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہےہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہےکشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے