ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  چراغ تلے اندھیرا، ایل ڈی اے جوہر ٹاون کی پارکنگ غیر محفوظ ، شیڈز اور درختوں کا ملبہ خطرے کا نشان

  چراغ تلے اندھیرا، ایل ڈی اے جوہر ٹاون کی پارکنگ غیر محفوظ ، شیڈز اور درختوں کا ملبہ خطرے کا نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن آفس میں انتظامیہ کی نااہلی  سامنے آگئی ۔حالیہ طوفانی بارش کے باعث تباہ حال پارکنگ شیڈز مرمت نہ کیے جاسکے۔ 
ایل ڈی اے آفس میں موٹرسائیکل سٹینڈپرمتعدددرخت اورشیڈزگرگئے تھے ۔ گرنے والے درخت اورشیڈزکاملبہ تاحال نہیں اٹھایاجاسکا۔ فرش پر پڑے درخت اورشیڈزکسی بڑے جانی ومالی نقصان کاسبب بن سکتے ہیں ۔ ایل ڈی اے آفس جوہرٹاؤن آنے والے شہریوں اورملازمین کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔

شہریوں اورملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل ڈی اے انتظامیہ فوری طورپریہ ملبہ اٹھاۓ اورموٹرسائیکل سٹینڈکوکلیئرکیاجائے۔