قبضہ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک، آپریشن شروع

5 Aug, 2024 | 05:35 PM

 بسام سلطان : قبضہ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ لاہور  متحرک ہوگئی ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا ۔  ہربنس پورہ میں 1 کنال زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا.

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق زمین کی کل مالیت 01 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد ہے. دورانِ آپریشن 05 زیر تعمیر عمارتوں کو مسمار کروایا گیا. 03 مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا، 02 مالکان کی تلاش جاری ہے۔

سرکار کی زمین پر ناجائز قبضہ کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. تجاوزات کا سبب بننے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی. غیر قانونی طور پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی.

مزیدخبریں