ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پوسٹ کا انوکھا کارنامہ، امریکہ کے لیے پارسلز کی بکنگ بند

 پاکستان پوسٹ کا انوکھا کارنامہ، امریکہ کے لیے پارسلز کی بکنگ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان : پاکستان پوسٹ کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ۔  امریکہ کے لیے پارسلز کی بکنگ ایک ماہ سے بند ہے ۔بکنگ بند ہونے سے قومی خزانےکو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونے لگا ۔
پاکستان پوسٹ کی طرف سے بکنگ بند ہونے سے ای کامرس کے ذریعے سامان بھیجنے والے سیلرز کے آرڈرز کینسل ہونے لگے ہیں ۔ آرڈر کینسل ہونے سے نہ صرف پاکستانی مصنوعات کی امریکہ میں تجارت بند ہونے لگی بلکہ قومی خزانے کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بکنگ بند ہونے کی وجہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی ہے۔ پاکستان پوسٹ حکام کے مطابق بکنگ پارسلز کی بہتر پیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ چھوٹے تاجروں اور کامرس سیلرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر پاکستان پوسٹ کے ذریعے امریکہ کے لیے سامان کی ترسیل یقینی بنائیں۔