وقاص احمد : صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 239ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 262لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 99شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 162معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔