اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی,عوام نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا

5 Aug, 2024 | 04:47 PM

Ansa Awais

شہزاد خان : لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی نہ آسکی ۔گزشتہ ایک ماہ سے شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی دستیاب نہیں۔ آٹے کی قیمتیں بھی آسمان پر ہیں ۔عام صارفین نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ۔

شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اور قیمتیں بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرنا ہی ترک کردیا ہے ۔ایک ماہ سے یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی نہیں آسکی ۔

حکام کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذ کی وجہ سے چینی کی فروخت تاحال شروع نہ ہوسکی ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام گزشتہ ایک ماہ سے چینی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم نہ کراسکے۔ آٹے کی قیمتیں بھی آسمان پر ہیں۔ 10کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ عام گاہکوں نے اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اور مہنگی ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر آنا ہی چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں