شاہد سپرا : لیسکو نے دو ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے میٹریل خریدنے کی منظوری دیدی۔ پینتیس ہزار اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سمیت دیگر سامان خریدا جائیگا۔
لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو ارب بیاسی کروڑ روپے کی لاگت سے خریداری کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے ایک ارب سولہ کروڑ روپے سے پینتیس ہزار اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی منظوری دیدی ہے جبکہ بیاسی کروڑ روپے کی لاگت سے دو سو کے وی اے کے سات سو پچھہتر ٹرانسفارمرز خریدنے کی منظوری دی ہے۔ سسٹم کے لئے پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے آٹھ ہزار پولز خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ انیس کروڑ روپے کی لاگت سے الیون کے وی آؤٹ گوئینگ پینلز کی خریداری بھی شامل ہے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیاء کی زیرصدارت اجلاس میں منظوری دی گئی۔ لیسکو نے رواں مالی سال کے دوران میٹریل خریداری کے کیسز بورڈ کو بھجوائے تھے۔
لیسکوکاسسٹم اپ گریڈیشن کیلئےاربوں روپے کامیٹریل خریدنےکافیصلہ
5 Aug, 2024 | 04:41 PM