مانسہرہ ؛ خاوند نے فائرنگ کرکے دو بیویوں سمیت بیٹے کو قتل کردیا

5 Aug, 2024 | 04:01 PM

ویب ڈیسک : مانسہرہ میں خاوند نے فائرنگ کرکے دو بیویوں سمیت سوتیلے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں سنگدل خاوند نے فائرنگ کرکے دو بیویوں سمیت سوتیلے بیٹے کو  موت کی نیند سلا دیا،  ملزم فائرنگ کرنے کے بعد آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم کا نام گل صمد ہے، ملزم گل صمد  چیئرمین نیبر ہڈ کونسل اوگی کا سابقہ چیئرمین بھی رہا ہے، سابقہ چیئرمین نیبر ہڈ کونسل اوگی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ملزم کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارنا بھی شروع کردیئے ہیں، لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالےکردی گئیں۔

مزیدخبریں