ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نےڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردیں

 پی سی بی نےڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : پی سی بی نےڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردیں ۔ 

 پی سی بی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئے سیزن میں مجموعی طور پر 19ایونٹس کروائے جائیں گے، سیزن میں10ڈومیسٹک اور9پاتھ وے ٹورنامنٹس ہوں گے۔ پہلی بار کلب،سکول ،کالج اور یونیورسٹی کرکٹ کو پی سی بی کلینڈر کاحصہ بنایاگیا ۔ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن یکم ستمبرکوچیمپئن کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا ۔ ریجنل سینئرانٹرڈسٹرکٹ یکم ستمبر سے29ستمبر تک ہوگی ۔ اس کے علاوہ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 3سے15اکتوبر تک ہو گا ۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 20 اکتوبرسے18دسمبر تک ہوگا ۔ چیمپئنزٹی 20ٹورنامنٹ 21دسمبرسے 2 جنوری تک کھیلا جائے گا ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ6جنوری سے 7مارچ تک کھیلا جائے گا ۔

نیشنل ٹی 20کپ 13سے21مارچ تک کھیلا جائے گا ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈٹو10اپریل سے 12 مئی تک ہوگی ۔  سینئر کالج لیگ یکم سے30مئی تک ہوگی۔ چیمپنئز پینٹی گولرٹورنامنٹ 28مئی سے5اگست تک ہوگا ۔ پاتھ وے کرکٹ میں یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم سے 30 ستمبر تک ہوگا ۔ نیشنل انڈر 19ٹورنامنٹ10اکتوبر سے 29 نومبر تک ہو گا ۔ یکم اکتوبر سے3نومبر تک سکول کرکٹ ہوگی ۔ یکم سے 30 نومبر تک کالج کرکٹ کروائی جائے گی ۔ یکم فروری سے 30 جون تک کلب کرکٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ انٹر ریجن انڈر15ٹورنامنٹ 8 سے 26 فروری تک ہو گا ۔ چیلنج کپ انڈر 19 ون ڈے ایونٹ 8 سے 27 فروری تک ہوگا ۔ انٹر ریجن انڈر17ٹورنامنٹ 10سے28اپریل تک ہوگا ۔ انٹر سٹی انڈر19دو روزہ ٹورنامنٹ 10 اپریل سے یکم مئی تک ہوگا ۔