ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بل کو کم کیسے کیا جائے؟ گوہر اعجاز نے فارمولا بتا دیا

بجلی کے بل کو کم کیسے کیا جائے؟ گوہر اعجاز نے فارمولا بتا دیا
کیپشن: Electricity bills
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں، کہا بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کئےجائیں، 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم کیا جائے.

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں، اپنے بیان میں کہا بجلی بلوں پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں،آئی پی پیز کو 2 ٹریلین کی ادائیگیاں روکی جائیں،آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں،200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے۔

  گوہر اعجاز نے کہا دیگر تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہئے،پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی اوسط 12 فیصد کی سطح پر ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود حکومت نے شرح سود 19.5 فیصد مقرر کیا ہے،شرح سود کو 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے۔

شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ٹریلین کم ہوگا ، تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے،مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے،ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے نو ٹیکس نو ریفنڈ کی پالیسی بحال کی جائے۔

  گوہر اعجاز نے تجاویز پیش کرتے مزید کہا کہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے،ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے۔