ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

5 Aug, 2024 | 01:33 PM

زاہد چودھری: ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہاں طلبا و طالبات  کے لئے نئی مشکل,پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کر دیا.

تفصیلات کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ کی فیس 8 ہزار روپے کر دی گئی، گزشتہ سال پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے مقرر کی تھی،رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ایم ڈی سی 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رجسٹریشن کی مد میں حاصل کرے گی،بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کی رجسٹریشن 40 ہزار مقرر کی گئی ہے،ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل 5 اگست سے شروع کر دیا گیا۔

مزیدخبریں