ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے:چیئرمین پی سی بی

ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے:چیئرمین پی سی بی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے۔

  لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-2025 میں 3 نئے چیمپئنز ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ کپ پر سال ہوگا۔

 انہوں نے بتایا کہ پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں۔

 چیئر مین پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا، اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے، یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔

 بعد ازاں سابق باؤلنگ کوچ و مشیر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے۔

 محسن نقوی نے بتایا کہ سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں۔

 نئے تعینات ہونیوالے ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی وقار یونس نے کہا کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں، چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، چیئرمین پی سی بی کا نظریہ بہت پسند آیا، کھیل کا طریقہ بہتر ہونے تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔

 وقار یونس نے مزید کہا کہ پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer